15 جولائی 2011 - 19:30

صیہونی حکومت نے مصری عوام کے انقلاب کو کچلنے میں سرگرم کردار ادا کیا ہے۔

ابنا: الرسالہ نیوز ایجنسی کے مطابق صہیونی ریاست نے ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کی سرنگونی کے بعد بھی مصری انقلابیوں کو کچلنے کےلئے دہشت گرد گروپ بنا کر عوامی تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ صہیونی ریاست نے حسنی مبارک کی حکومت کے عناصر کو عدالت سے بچانے اور اس کےساتھ مصر کے تعلقات برقرار رکھنے کےلئے اقدامات کئےہیں۔ صہیونی ریاست نے اپنے پٹھووں کو بھاری رقم دے کر انہیں مصری انقلابیوں کے خلاف استعمال کیا تھا ۔ یاد رہے انقلابیوں نے صہیونی ریاست کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے جن کے اعترافات سے معلوم ہوتا ہےکہ صہیونی ریاست نے مصر کے انقلاب کو شکست دینے کی بھرپور سازشیں کی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169